شہبازشریفکی لاہور پریس کلب کے انتخابات میں پروگریسو پینل کی مکمل کامیابی پر مبارکباد

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں پروگریسو پینل کی مکمل کامیابی پر نومنتخب عہدیداران صدر شہبازمیاں ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، نائب صدر زاہد گوگی، جوائنٹ سیکرٹری احسان شوکت، خزانچی شیراز حسنات کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اس ضمن میں اپنی تمام توانائیاں بروے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ صحافتی برادری نے اپنی قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے امید ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :