لاہورپریس کلب کے سالانہ انتخابات میں پروگریسو پینل نے ایک دفعہ میدان مارلیا

تمام امیدوار کامیاب

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) لاہورپریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2017ء مکمل ہوگئے۔ ان انتخابات میں پروگریسو پینل نے ایک دفعہ میدان مارلیا اور اس کے تمام امیدوار کامیاب ہوگئے۔ ان انتخابات میں اصل مقابلہ سیکرٹری کی نشست پر تھا۔ جس پر پروگریسو پینل سے سیکرٹری کے امیدوار عبدالجمید ساجد اور جرنلسٹ پینل کے امیدوار ذوالفقار میتو ایک دوسرے کے مدمقابل تھے تاہم اس سیٹ پر بھی پروگریسو پینل کے امیدوار عبدالمجید ساجد 35ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوگئے۔

اتوار کے روز لاہور پریس کلب میں ہونیوالے ان انتخابات میں1817ء ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ حتمی نتائج کے مطابق پروگریسو پینل کی طرف سے شہباز میاں دوسری مرتبہ منتخب ہوئے جنہوںنے 1097ء ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل صدارتی امیدوار جاوید فاروقی697ووٹ حاصل کرسکے۔

(جاری ہے)

منتخب ہونے والے پروگریسو پینل کے نائب امیدوار ناصرہ عتیق صرف736ووٹ حاصل کرسکیں۔

سیکرٹری کی نشست پر عبدالمجید ساجد نی884ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل ذوالفقار علی میتو نے 853ووٹ حاصل کیے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر احسان شوکت پروگریسو نے 1038ء ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل امیدوار رانا شہزاد احمد صرف502ووٹ حاصل کرسکے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر شیراز حسنات پروگریسو نی978ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار یوسف رضا عباس جرنلسٹ پینل نی670ووٹ حاصل کیے۔

گورننگ باڈی کی کل آٹھ نشستوں کے 7نتائج کے مطابق پروگریسو پینل کے قاسم رضا نے 692، محمد شاہنواز نی629، اسمعیل جھکڑ نے 610، سلمان قریشی نے 610، رضوان خالد نے 605، جرنلسٹ پینل کے سالک نواز نے 602، پروگریسو کے ناصر غنی نے 587اور جرنلسٹ پینل کے نعمان وہاب نے 596ووٹ حاصل کیے۔ واضح رہے کہ ان انتخابات میں گورننگ باڈی کی آٹھ نشستوں پر جرنلسٹ پینل صرف دو نشستیں حاصل کرسکا۔

نتائج کے اعلان کے بعد لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر شہباز میاں نے الیکشن کمیشن کو پرامن اور بہترین انتخابات کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹروں اور سپورٹروں کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پروگریسو پینل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جو گروپ صحافیو ںکی فلاح وبہبود کے لئے کام کرے گا وہی کامیاب ہوگا۔ کلب کی سیاست سے جعلسازوں کا خاتمہ ہوگیا ہے شہباز میاں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ منتخب گورننگ باڈی صحافیوں کی فلاح وببہبود کے لئے مثالی کام کرے گی اور لاہور پریس کلب پاکستان بھر کے کلبوں کے لئے ایک مثال ہوگا انہوں نے کہا کہ نان ممبروں کا داخلہ کلب میں ممنوع ہوگا اس موقع پر انہو ںنے لاہور پریس کلب کے ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گزشتہ روز بروز منگل چھٹی اور ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا۔

(قیوم زاہد)