ڈی جی ایف ڈبلیو او محمد افضل کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات

لاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ایف ڈبلیو ا و کے ڈائریکٹر جنرل محمد افضل نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ جس میں لاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ کا منصوبہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا جبکہ پنجاب حکومت ایف ڈبلیو او کے اشتراک سے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار رفتا راور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :