آج سی ای سی میں چار مطالبات کے آئندہ کے لائحہ عمل بارے فیصلہ کیا جائے گا، لطیف کھوسہ

سابقہ روایات کے مطابق بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، پاکستان آ صف زرداری کا ملک ہے وہ آتے اور جاتے رہیں گے،خصوصی گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل و سابق گورنر سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے آج(منگل کو ) ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو کے حکومت کو دیئے گئے چار مطالبات کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا اور سابقہ روایات کے مطابق بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آئندہ الیکشن لڑوانے کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کب اور کہاں سے سے الیکشن لڑوایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے حکومت کو چار مطالبات دیئے گے تھے لیکن اس پر حکومت کی طرف سے کوئی مثبت ردعمل نہیں آیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فیصلہ آج کے ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیاجائے گا۔ اور اس میں طے کیا جائے گا کہ احتجاج کا سلسلہ کس طرح اور کہاں سے اور کیا طریقہ اپنایا جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پاکستان میں رہنے کے حوالے سے بے بنیاد باتیں کی جارہی ہیں پاکستان ان کا ملک ہے وہ آتے اور جاتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ اجلاس میں جو پارٹی کی طرف سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری کی طرف سے جو فیصلہ کیا جائے گا اس پارٹی بھرپور طریقے سے عمل کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کے آپس میں رابطے رہتے ہیں حکومت کے حوالے سے خورشید شاہ اور اعتزاز احسن حکومت کے حوالے سے اجلاس میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :