سپورٹس ڈیسک*

دوران میچ کمنٹیٹر مارک نکولس علیل، اسپتال منتقل دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روزپیٹ میں شدید درد اٹھا جس پر انھیں فوری اسپتال پہنچایا گیا

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میچ میں کمنٹیٹر مارک نکولس علیل ہوگئے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور پاکستان میں دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز کمنٹیٹر مارک نکولس کے پیٹ میں شدید درد اٹھا جس پر انھیں فوری اسپتال پہنچانا پڑگیا۔ ہیمپشائر کاؤنٹی کے سابق کپتان چینل نائن کی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہیں، باکسنگ ڈے کے موقع پر ان کو بخار ہوا اور پھر پیٹ میں شدید تکلیف پیدا ہوئی، جس پر فوری طور پر اسٹریچر پرکمنٹری روم میں پہنچایا گیا جہاں سے نکلولس کو اسپتال منتقل کردیا گیا، اس دوران ان کا جسم پسینے میں تر تھا۔۔