پی آئی اے کا تیسرا اے ٹی آر طیارہ بھی پرواز کے لئے کلیئر،آج پنجگور، سکھر اور گوادر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)شیک ڈاؤن ٹیسٹ کے بعدپی آئی اے کا تیسرا اے ٹی آر طیارہ بھی پرواز کے لئے کلیئر ہو گیا ہے ۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق آج اے ٹی آر پر پنجگور، سکھر اور گوادر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

27 دسمبرکو اسلام آباد-کراچی فلائٹ pk373 کا رٴْوٹ تبدیل کر کے اسے براستہ سکھر اور لاھور چلایا جائے گا۔ 28 دسمبر کو چلائی جانے والی کراچی-سکھر-اسلام آباد پرواز pk590 کو ATR کے بجائے A-320پر چلایا جائے گا۔ 28 دسمبر کو اسلام آباد-سکھر-کراچی کی پرواز PK591 کا رٴْوٹ تبدیل کر کے براستہ لاہورATR کے بجائے A-320 پر چلایا جائے گا۔