ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ تاحال ڈگری جمع کرانے میں ناکام

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) جعلی ڈگریوں کا معاملہ سیاستدانوں تک محدود نہیں ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود ڈگری جمع نہ کرا سکے۔ پی سی بی چئیرمین شہریار خان پڑھے لکھے کرکٹرز کی بات تو کرتے ہیں لیکن خود ان کے ناک کے نیچے اہم عہدے پر بیٹھے بلکہ کرسی سے چپکے عہدیدار کی ڈگری ابھی تک بورڈ میں جمع نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

عثمان واہلہ جو پی سی بی میں آنیسے پہلے پولو میچز پر کمنٹری کرتے تھے پھر بورڈ کے میڈیا سیل میں آنے اور اب پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام تر معاملات سنبھالتے ہیں۔ انہیں پی سی بی میں آئے چار سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگر ڈگری جمع نہیں کرا سکے۔ جون میں گورننگ بورڈ میٹنگ میں ان کے نام پر کافی شور مچا مگر موصوف کا اثرو رسوخ ہی اتنا تھا کہ انہیں چھ ماہ کا وقت دے دیا گیا۔ عثمان واہلہ کو دی گئی ڈیڈلائن گزر چکی ہے۔ تیس دسمبر کو ہونے والے پی سی بی کے اجلاس میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔۔

متعلقہ عنوان :