پشاور، پانچویںاین بی پی نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ شروع ہوگئی

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پانچویںاین بی پی نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی، افتتاحی میچز میں حمام اعجاز نے ٹاپ سیڈ شیراز اکبرسنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے اپ سیٹ شکست دی، این بی پی کے ریجنل سربراہ وسیم اختر نے مقابلوں کا باضابطہ افتتاح کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر وسابق برٹش چیمپئن قمرزمان ، ناظم نواں کلی سجاد خان خلیل، این بی پی کے سپورٹس آفیسر ،پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان راجہ عبدالباسط کمال عبدالرائوف اور دیگر شخصیات موجود تھیں مقابلوں کے آغاز سے قبل وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور یوم قائد کی مناسبت سے دو کیک کاٹے گئے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایاگیا ، تین روزہ مقابلوں میں ملک بھر سے سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، اس میں انڈر11 ، انڈر13 ، انڈر15 اور انڈر17 کے مقابلے شامل ہیں فائنل28 دسمبر کو منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

این بی پی کے ریجنل سربراہ وسیم اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال یہ ایونٹ کراتے ہیں اورانتہائی خوشی کی بات ہے کہ کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے این بی پی کھیلوں کے فروغ وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے جس کا مقصد ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کانام روشن کرسکیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ہمیں جان شیر خان جہانگیر خان اور قمرزمان جیسے کھلاڑی سامنے آئیں گے اور ہم سکواش میں کھوئے ہوئے اعزازات واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ ویڈیو گیمز اوردیگر سرگرمیوں کے مقابوں میں کھیلوں میں نوجوانوں کی دلچسپی سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا ذہنی وجسمانی نشونما بھی ہوتی ہے خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے اپنے خطاب میں این بی پی اور ڈائریکٹر یٹ آف سپورٹس پی اے ایف کو خراج تحسین پیش کیا جس کی کاوشوں سے مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوا۔

افتتاحی میچز میں حمام اعجاز نے شیراز اکبر کو تین دو سے اپ سیٹ شکست دی ، میچ ڈیڈھ گھنٹے تک جاری رہا پہلے میچ میں شیراز اکبر نے تیرا گیارہ سے کامیابی ھاصل کی ، دوسرے سیٹ میں بارہ دس سے کامیابی حاصل جی جبکہ آخری تین سیٹ میں حمام اعجاز نے گیارہ نو، بارہ دس اور تیرا گیارہ سے کامیابی حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :