فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ کرکے قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے، باجوڑ سیاسی اتحاد

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ کرکے قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے ۔ 2017؁ء میںبلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرکے 2018؁ء میں صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار باجوڑ سیاسی اتحاد کے نومنتخب صدر قاری عبدالمجید ، جنرل سیکرٹری گل کریم خان ،محمد حیان، حاضر محمد ،اورنگزیب انقلابی ، گل افضل خان ، مولانا وحید گل ، ڈاکٹر نوابزادہ ، ڈاکٹر خلیل ، حاجی راحت یوسف، عبدالحق یار، شاہ نصیر خان ، حاجی سید احمد جان ،عبدالجبار اور دیگر نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مقررین نے کہا کہ ایف سی آر مردہ گھوڑا ہے اور آخری سانسیں لے رہاہے ۔ انھوں نے کہا کہ فاٹا سے ایف سی آر خاتمے اور صوبہ میں انضمام کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انھوں نے صدر پاکستا ن ،و زیر اعظم اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ ایف سی آر کا فوری طورپر خاتمہ کرکے فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ 2017؁ء میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اور 2018؁ء کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کیلئے انتخابات کرائے جائیں ۔ مقررین نے ریفرنڈم کے شدید مخالفت کی ۔

متعلقہ عنوان :