جے یوآئی کے زیراہتمام صوابی میں جلسہ کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل،ایک لاکھ افرادکی شرکت کادعویٰ

پیر 26 دسمبر 2016 20:40

صوابی۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش ، نائب امیر اشفاق اللہ خان ، سینئر نائب امیر الحاج غفور خان جدون اور مرکزی رہنما نور الا سلام نے کہا ہے کہ کل بدھ آٹھائیس دسمبر کی سہ پہر دو بجے صوابی گرائونڈ میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی تاریخی جلسہ عام کے لئے تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

جلسے کے تیاریوں کے سلسلے میں تمام ضلعی قائدین نے چاروں تحصیلوں کے تمام یونین کونسلوں کا دورہ مکمل کر لیا ہے صوابی گرائونڈ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ جمعیت علماء اسلام کے اس جلسہ عام میں ضلع بھر سے ایک لاکھ افراد بھر پور انداز میں شرکت کرینگے اور یہ جلسہ نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے پاکستان کے لئے تبدیلی کا سبب بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپریل 2017کو پشاور میں صد سالہ یوم تاسیس جمعیت کانفرنس کا جو انعقاد ہو رہا ہے یہ جلسہ عام اس کے لئے تیاریوں کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے جلسہ عام میں مولانا فضل الرحمن سی پیک ، فاٹا اور دیگر عوامی مسائل پر خصوصی خطاب کرینگے اس موقع پر نائب امیر اشفاق اللہ خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے جہاں بھی جلسہ کیا ہے وہاں کارکنوں نے عقیدے اور جذبے کا بھر پور اندازمیں اظہار کیا ہے لیکن صوابی کا جلسہ تمام جلسوں کا سابقہ ریکارڈ توڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :