نوشہرہ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکی تاجر رہنماخالد خان آفریدی کی رہائش گاہ آمد، والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی

پیر 26 دسمبر 2016 20:40

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے صدر خالد خان آفریدی کی رہائش گاہ لال کرتی نوشہرہ کینٹ گئے جہاں پر انھوں نے خالد خان آفریدی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، اور اسحاق خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر اعلیٰ نے خالد خان افریدی ، لیاقت آفریدی، ڈاکٹر جہانگیر ، طارق افریدی اور ناصر آفریدی سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور غمزادہ لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :