ملک بھر کے بیشتر ایوان صنعت و تجارت نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا

پیر 26 دسمبر 2016 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) ملک بھر کے بیشتر ایوان صنعت و تجارت نے وفاق ایون ہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی) کے 30 دسمبر 2016 کو ہونے والے انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔ تمام چیمبرز کے نمائندوں نے یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات برائے 2017 میں یو بی جی کے نامزد امیدوار برائے صدر زبیر طفیل ‘ سینئر نائب صدر کے امیدوار عامر عطا باجوہ سمیت یو بی جی کے تمام نائب صدورکی حمایت کے ساتھ ساتھ ان کی انتخابی مہم میں بھی بھرپور کردار ادا کریں گے۔

چیمبرز کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ (یو۔بی۔جی)کی قیادت نے ہمیشہ تاجر برادری کے مفاد اورتجارت کے فروغ لیے جدوجہد کی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے تاجر برادری کو متحد رکھا اور پاکستانی معیشیت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یو بی جی کی حمایت کرنے والے چیمبرز میں مکران چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری،ژوب چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری،پشین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری،گلگت چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری،میرپور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری،سوات چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کوہاٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چترال چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری،مردان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری،سرگودھا چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری،لاہور چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری،سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری،وہاڑی چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری،جہلم چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری،گوجرانوالہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اوررحیم یار خان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر چیمبرز اور ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔