زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ، خاتون سمیت 17افرادہسپتال میں زیر اعلاج

پیر 26 دسمبر 2016 20:40

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت 17افراد تشویش ناک حالت میں ہسپتال میںزیر اعلاج ہیں ، تفصیل کے مطا بق کرسمس کے روز محلہ مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے خاتون سمیت 23سے زائد افراد کی حالت غیرہو گئی جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ساجدمسیح ،یعقوب مسیح،امین مسیح ، شہباز مسیح،یونس مسیح اور محلہ راجہ پارک کا رہائشی آصف رزا ق ہلاک ہوگئے ،متاثرہ افراد میں سے آٹھ افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا،جبکہ سموئیل مسیح،کشن مسیح،کامران مسیح،اسلم مسیح،شامیر مسیح،صادق مسیح ،سکندر مسیح، رضوان مسیح ،امن مسیح، رشید مسیح، سفیان مسیح،عاشر جان، خاتون زرینہ کا علاج ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری ہے، مسیحی برادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :