ٹوبہ ٹیک سنگھ،فنی خرابی، تیز رفتار مسافر ٹرین ملت ایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 26 دسمبر 2016 20:20

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) فنی خرابی کے باعث تیز رفتار مسافر ٹرین ملت ایکسپریس کی 2بوگیاں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقہ چٹیانہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر کر ٹرین سے علیحدہ ہوگئیں ، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،تاہم پٹڑی سے اترنے والی بوگیوں کو جائے حادثہ پر ہی چھوڑ کر ٹرین کو منزل مقصود کی طرف روانہ کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :