ٹوبہ ٹیک سنگھ،مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق، دو شدید زخمی

پیر 26 دسمبر 2016 20:20

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ،ٹوبہ گوجرہ روڈ پر اڈہ 288پھاٹک پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں پچاس سالہ غلام مصطفی سکنہ360ج ب سر میں چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،جبکہ علی حسنین اور محمد علی شدید زخمی ہوگئے ،دوسرے حادثہ میں رجانہ پیر محل روڈ پرایک نامعلوم تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میںتیس سالہ نوجوان عدنا ن ولد احمد عمر موقع پر جاں بحق جبکہ بیس سالہ سفیان ولد حاجی اسماعیل رورل ہیلتھ سنٹر رجانہ پہنچ کر جاں بحق ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :