شہری سیوریج کے نظام کی درستگی کے سلسلے میں واٹربورڈ سے تعاون کریں ،مصباح الدین فرید

کچرا نالیوں مین ہولوں اور سیوریج لائنوں میں نہیں ڈالیں ،مکانات کی تعمیر کے وقت گھروں کی سیوریج لائینوں کو گٹروں سے منسلک کرتے وقت مین ہولوں کو نقصان نہ پہنچائیں اور تعمیراتی ملبہ گٹروں کے قریب نہ پھینکا جائے واٹربورڈ اس سلسلے میں شہریوں کی آگاہی کیلئے ایک موثر اور بھرپور مہم شروع کرے گا ، واٹربورڈ کے افسران کے اجلاس سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے کہا ہے کہ شہری سیوریج کے نظام کی درستگی کے سلسلے میں واٹربورڈ سے تعاون کریں ،کچرا نالیوں مین ہولوں اور سیوریج لائنوں میں نہیں ڈالیں ،مکانات کی تعمیر کے وقت گھروں کی سیوریج لائینوں کو گٹروں سے منسلک کرتے وقت مین ہولوں کو نقصان نہ پہنچائیں اور تعمیراتی ملبہ گٹروں کے قریب نہ پھینکا جائے ،واٹربورڈ اس سلسلے میں شہریوں کی آگاہی کیلئے ایک موثر اور بھرپور مہم شروع کرے گا ،یہ بات انہوں نے واٹربورڈ کے افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پلاننگ و فنانس مشکور الحسنین ، ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ،تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئرز سیوریج نے شرکت کی ،ایم ڈی واٹربورڈ نے شعبہ نکاسی آب سے تعلق رکھنے والے افسران کو تنبیہ کی کہ شہر کے جن علاقوں میں سیوریج کا نظام متاثر ہے وہاں فوری طور پر جیٹنگ راڈنگ اور سیور کلینگ مشینوں اور افرادی قوت کے زریعے گٹروں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کرائی جائے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں منتخب بلدیاتی نمائندوں سے بھرپور تعاون کیا جائے جہاں مدد اور مشاورت کی ضرورت ہو ضلعی میونسپل کارپوریشن کے حکام سے رابطہ کیا جائے ، انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر ورکشاپ و سیور کلیننگ مشینری علی احمد کو ہدایت کی کہ ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو روزانہ کی بنیاد پر ضروری مشینری کی فراہمی سو فیصد یقینی بنائی جائے، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ اس ضمن میں شہریوں کا تعاون اور آگاہی بہت ضروری ہے اس سلسلے میں واٹربورڈ باقاعدہ ایک آگاہی مہم کا آغاز کرے گا جس میں شہریوں سے اپیل کی جائے کہ وہ گھریلو کچرا خصوصا ً چائے کی پتی ، بچا ہوا سالن،چکنائی روٹی اور ہڈیوں کے ٹکڑے نالیوں میں نہ ڈالیں ، گھروں کے باورچی خانوں کی نالیوں پر معیاری جالیاں لگائی جائیں تاکہ کچرا نالیوں کے زریعے واٹربورڈ کے مین ہولوں میں نہ جاسکے اس سے گٹریں اور سیوریج لائنیں چوک ہونے سے محفوظ رہ سکیں گی ، ایم ڈی واٹربورڈ نے تمام ایگزیکٹیو انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے متعلقہ علاقے میں گٹروں کے معائنہ کا نظام وضح کریں اور اپنے علاقوں میں تعینات ہیلتھ ورکز کی حاضری کو یقینی بنائیں ، غیر حاضر ہیلتھ ورکز سمیت دیگر ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کی جائے نیز جن علاقوںمیں نئی سیوریج لائنیں بچھانے کی ضرورت ہے وہاں فوری طور پر لائنیں ڈالنے کے لئے باقاعدہ پی سی ون تیار کرکے اسے منظوری کے لئے بھیجا جائے ،انہوں نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز کو ہدایت کی کہ واٹربورڈ کے کمپلینٹ سینٹر پر موصول ہونے والی سیوریج سے متعلق شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے موثر اقدامات کریں،جن علاقوں میں سیوریج کی شکایات زیادہ ہیں ان پر فوری توجہ دے کر ہنگامی بنیادوں پر ان کا ازالہ کیا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :