پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ‘ گلشن معمار کے ہاتھو کوہ نور سی سی کی درگت، تیسر ٹاؤن نے پاک فلیگ کو 5وکٹوں سے ہرادیا

پیر 26 دسمبر 2016 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) کے سی سی اے زون2کے زیر اہتمام جاری پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ گلشن معمار نے کوہ نور سی سی کو 179رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پورے پوائنٹس اپنے کھاتے میں درج کئے۔ امجد خان، عمر فاروق اور حذیفہ رضا نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

تیسر ٹاؤن ٹائیگر نے پاک فلیگ کو 5وکٹوں سے ٹھکانے لگایا۔حبیب خان کی آل راؤنڈ کارکردگی ۔ 66رنز بنائے اور 2وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ طاہر علی نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ پاک فلیگ کے ایم ثاقب کی ففٹی رائیگاں گئی۔محمد عرفان کی 3وکٹیں۔گلشن معمار گراؤنڈ پرہوم گراؤنڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 34اوورز میں 7وکٹوں پر 343رنز کا بھاری بھرکم مجموعہ اسکور بورڈ پر لگایا۔

(جاری ہے)

امجد خان 5رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے انہوں نے 95رنز کی باری میں 10چوکے لگائے۔عمر فاروق کے 77رنز میں8چوکے شامل تھے۔ حذیفہ رضا نے 57رنز میں 9چوکے اورایک چھکا لگایا۔میر راشد نے 53رنزاور حمزہ احمد کو 56رنز کے عوض,2 2جبکہ طلحہ انصاری نے 23رنز پر ایک وکٹ حاصل کی۔کوہ نور سی سی جوابی بیٹنگ میں 344رنز کے مجموعہ تلے دب گئی۔ اورپوری ٹیم 164رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

عثمان احمد 38رنز میں 3چوکے ، حمزہ احمد 25رنز میں 5چوکے اور اقبال انصاری نے 27رنز میں ایک بار گیند کو باؤنڈری لائن کراس کرایا۔احسان خان کو 12رنز اور زید خان کو 31رنز کے عوض 2,2وکٹیں اپنے نام کرنے کا موقع ملا جبکہ شبیر اعوان کے ہاتھ 5رنز پر ایک وکٹ لگی۔ایمپائرز عامررضا اور محمد ناصر تھے۔پاک فلیگ گراؤنڈ پر کھیلے میچ میں پاک فلیگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 192رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

ایم ثاقب نے عمدہ بیٹنگ کی اور63رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔فیض الله نے 23اور صبیح احمد نے 19رنز اسکور کئے۔محمدعرفان نے 23رنز پر 3جبکہ حبیب خان اور مشتاق احمد نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔تیسر ٹاؤن ٹائیگر نے مطلوبہ ہدف باآسانی 5وکٹوں پر حاصل کرلیا جب 27.4اوورز میں 195رنز جوڑے گئے۔حبیب خان نے 66رنز اورطاہر علی نے 62رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلیں۔عبدالغفار نے 18رنز بنائے۔مبین عامر نے 20رنز اور اسد علی نے 36رنز کے عوض 2,2شکار کئے۔