کراچی، ملک رؤف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی ملیر جیم خانہ کے نام ، پنجاب سی سی کو شکست

پیر 26 دسمبر 2016 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) کے سی سی اے زون4کے زیر اہتمام منعقدہ ملک رؤف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اور ’اے‘ ڈویثرن لیگ کی فاتح ٹرافی پر ملیر جیم خانہ کا قبضہ۔ فائنل میں بالترتیب پنجاب سی سی اور ماڈل کالونی جیم خانہ کو شکست سے دوچار کیا۔ ملیر جیم خانہ کے ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور ملک رؤف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے مین آف دی فائنل قرار پائے انہوں نے نصف سنچری بنائی اور 4وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

’اے‘ ڈویثرن لیگ کے فائنل میں ملیر جیم خانہ کے اعظم حسین کو 48رنز پر 9وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی فائنل قراردیا گیا مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے دونوں فائنلز کی فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں میں ونر اور رنر ٹرافی کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کے سی سی اے زون 4کے سرپرست ایس ایم عادل ،مسرت رضا، صدر امتیاز احمد، سیکریٹری شمیم انور صدیقی، خازن عتیق صدیقی و دیگر عہدیداران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ زون4نے 2016میں پی سی بی کی ہدایت کے مطابق کم از کم 2آفیشل ٹورنامنٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

مہمان خصوصی نے صوبائی وزیر کھیل سردارمحمد بخش مہر سے بھی اظہا ر تشکر کیا کہ انہوں نے پنجاب اسپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل میں کرکٹ گراؤنڈ کی حیثیت کو برقرار رکھنے اوراسے تمام تر سہولتوں سے آراستہ کرنے کا اعلان کرکے کرکٹ لورز اور اہلیان شاہ فیصل کالونی کے دل جیت لیے۔ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر سیکریٹری کے سی سی اے شفیق کاظمی، جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، اسسٹنٹ سیکریٹری توصیف احمد، سرپرست زون 4ایس ایم عادل، مسرت رضا، امتیاز احمد، سیکریٹری شمیم انور صدیقی، خازن عتیق صدیقی و دیگر کرکٹ کلبوں کے آفیشلز اور شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

پاک اسٹار گراؤنڈ ملیر پر ملک رؤف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ملیر جیم خانہ نے پنجاب سی سی کو باآسانی 8وکٹوں سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب سی سی نے 8وکٹوں پر 125رنز اسکور کئے۔ شاہزیب احمد نے 22، جہانزیب نے 18اوراسد الرحمن نے 16رنز بنائے۔ خرم منظور نے 67رنز کے عوض 4کھلاڑی میدان بدر کئے۔ اعظم حسین کو 38رنز پر 3جبکہ ایک وکٹ یاسر حسین کے نام رہی۔

ملیر جیم خانہ نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف باآسانی 2وکٹوں پر حاصل کرلیا جب 126رنز اسکور بورڈ پر آویزاں کئے گئے۔خرم منظور نے 31گیندوں پر 51رنز اور خالد لطیف نے 25گیندوں پر 40رنز کی زور اننگز کھیلیں۔ یاسر مشتاق نے 19رنز اورارسلان فرزند نے 12رنز کا حصہ اپنی ٹیم کی کامیابی میں ڈالا۔شاہ زیب احمد اور بابر خواجہ نے ملیر جیم خانہ کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایمپائرز متین شیخ اور جاوید جعفری جبکہ آفیشل اسکورر صغیر احمد تھے۔قبل ازیں کے سی سی اے زون4’اے‘ ڈویثرن لیگ کے فائنل میں ملیر جیم خانہ نے مادل کالونی جیم خانہ کو پاک اسٹار گراؤنڈ پر 17رنز سے شکست دی۔ اعظم حسین نے 48رنز کے عوض 9وکٹیں ملیر جیم خانہ کیلئے حاصل کیں۔ ارسلان فرزند نے 77اور خالد لطیف نے 71رنز بنا کر اپنی ٹیم کو آسان فتح سے ہمکنار کیا۔

متعلقہ عنوان :