آل سندھ عبدالجبار میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ بخاری کلب حیدرآباد نے اپنے نام کرلیا

فائنل معرکے میں الرحمان شوٹنگ بال کلب ٹنڈو الہیار شکست ،آفیسر اسٹیٹ بنک ریاض لغاری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

پیر 26 دسمبر 2016 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) دسواں میل شوٹنگ بال کلب کے زیراہتمام آل سندھ عبدالجبار میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ بااجازت سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن میر پور خاص میں کھیلا گیا ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد حنیف خاصخیلی کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل بخاری شوٹنگ بال کلب حیدر آباد اور الرحمان شوٹنگ بال کلب ٹنڈوالہیارکے مابین کھیلا گیا جو بخاری کلب نے 30-23 سے جیت لیافائنل میں عبدالحکیم بوزدار، مختیار تھبو، علی، حفیظ اور غلام علی نے شاندار کھیل پیش کیا، فائنل کے مہمان خصوصی آفیسر اسٹیٹ بینک ریاض لغاری تھے ، مہمان خصوصی نے فائنل جیتنے والی ٹیم کے کپتان عبدالشکور کو ونر ٹرافی اور دس ہزار کیش پرائز جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کے کپتان علی کو رنر ٹرافی اور آٹھ ہزار کیش پرائز پیش کیا، مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے والے نوجوان کھلاڑی علی کو دیاگیا، اس سے قبل ٹورنا منٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بخاری کلب نے احسان کلب کو 30-17 سے اور دوسرے سیمی فائنل میں الرحمان کلب نے لاشاری کلب کو 30-28 سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :