بنوں ،موٹرسائیکل سواروں کی مسافرکوچ پرفائرنگ سے دو افراد جاں بحق ،ایک شخص زخمی ہوگیا

پیر 26 دسمبر 2016 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) بنوں میں موٹرسائیکل سواروں کی مسافرکوچ پرفائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔۔ نامعلوم ملزمان گاڑی پر گولیاں برساتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ شواہد اکھٹے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :