صدر ممنون حسین کی ہدایت پر ایوان صدر میں نماز استقسا ء کی ادائیگی،اعلی حکام، اہلکاروںکی شرکت

پیر 26 دسمبر 2016 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) صدر ممنون حسین کی خصوصی ہدایت پر ایوانِ صدر میں نماز ظہر کے بعد ملک میں باران رحمت کے لیے نماز استقساء ادا کی گئی۔ نماز میں ایوان صدر کے اعلیٰ حکام اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اتوار کے روز ملک بھر کے علمااور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی تھی کہ وہ باران رحمت کے نزول کے لیے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوں تاکہ ملک میں پھیلی طویل خشک سالی سے نجات مل سکے۔

ملک میں بارشوں کی شدید کمی کے باعث پانی کے ذخائراور زیرزمین پانی کی سطح میں کمی کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور فصلوں پر شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔اس موقع پر ملکی تعمیرو ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :