بے نظیر بھٹو شہید جیسی لیڈر صدیوں میں جنم لیتی ہیں ، صوبائی وزراء جام مہتاب،مکیش کمار

پیر 26 دسمبر 2016 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) صوبائی وزرا جام مہتاب حسین ڈہر اور مکیش کمار چاولہ نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جیسی شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں ۔محترمہ میں نہ صرف ملکی معاملات چلانے کی صلاحیت اپنے کمال کو تھیں بلکہ وہ پاکستان کا نام عالمی برادری میں اجاگر کرنے کی صلاحیتوں سے بھی مالا مال تھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جاری ہونے والے بیانات میں کیا ۔

انہوں نے کہاکہ محترمہ نے جابر حکمرانوں سے مفاہمت کرنے کے بجائے عوام اور جمہوریت کی خاطر اپنی جان قربان کردی اور پاکستان کے غیور عوام ان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان سابق صدر آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں محترمہ کے فلسفے کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جام مہتاب حسین ڈہر اور مکیش کمار چاولہ نیکہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سخت مخالف تھیں اور آج ہم سب کو مل کر پاکستان کو ایک پرامن ملک بنانا ہے جہاں ہمارے بچے بے خوف و خطر اپنی زندگی بسر کرسکیں انہوں نے کہاکہ محترمہ کی یاد پارٹی کارکنوں اور عوام کے دلوں میں انکی آخری سانسوں تک تازہ رہے گی اور کارکن ان کے خواب اور ان کے مشن کو شریک چیرمین آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پایہ تکمیل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :