خواجہ سعد رفیق سنجیدہ ،بردبارسیاستدان ہیں ،نہ جانے کیوں اپنی سیاسی ساکھ خراب کرنیوالی باتیں کررہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

سعد رفیق نے سیف الرحمان کے گناہوں کا اعتراف کرلیا ہے تو مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کے قائدین سے بھی معافی مانگیں،مشیر اطلاعات سندھ

پیر 26 دسمبر 2016 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق سنجیدہ اور بردبارسیاست دان ہیں لیکن اس کے باوجود وہ نہ جانے کیوں اپنی سیاسی ساکھ خراب کرنے والی باتیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ انہیںسعد رفیق کا لب و لہجہ دیکھ کر افسوس ہوا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے قائد ہیںانہیں اس بات کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے اور یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ بلاول بھٹو کی ذات پر حملے کرکے پانامہ کی چوری کو نہیں چھپایا جاسکتا ۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آصف زرداری اور بے نظیر پر سیف الرحمان کے ذریعے ہی مقدمات بنائے گئے تھے ،سعد رفیق نے سیف الرحمان کے گناہوں کا اعتراف کرلیا ہے تو مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کے قائدین سے بھی معافی مانگیں، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ آپ کے قائد پرپانامہ لیکس کا مقدمہ ہم نے نہیں بنایا اسکا حساب دینا ہوگا۔