پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملک نے بے مثال ترقی کی ہے، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

پیر 26 دسمبر 2016 20:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملک نے بے مثال ترقی کی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔ یہ منصوبہ موجودہ حکومت کی کوششوں کے باعث ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈھوک سیداں راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور تمام مکاتب فکر کے علماء کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ملک میں تمام مذہبی تہوار اور عیدین ایک ہی دن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حج 2016ء کے انتظامات مثالی تھے جس کی سیاسی جماعتوں اور عوام نے بڑی تعریف کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے کنگا کے علاقے میں بجلی گیس و سڑکوں کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کئے ہیں جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے حکومت کے دور میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان منصوبوں کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :