مہران یونیورسٹی،" سائبر سکیورٹی ، آٹو موٹوو انجنیئرنگ اور جرمنی میں تعلیم " کے عنوان سے سیمینار

پیر 26 دسمبر 2016 20:00

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) آئی ای ای ای کمپیوٹر سوسائٹی کی جانب سے " سائبر سکیورٹی ، آٹو موٹوو انجنیئرنگ اور جرمنی میں تعلیم " کے عنوان سے مہران یونیورسٹی میں ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ زمانہ قدیم میں وہ انسان مالدار اور مظبوط ہوتا تھا جو جسمانی طور پر مظبوط ہو لیکن ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں وہ انسان شاہوکار اور مضبوط ہے جس کے پاس معلومات کا ذخیرہ ہو اور اسے ٹیکنالوجی کے استعمال کی معلومات ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دور میں بڑی دولت ڈیٹا اور سافٹ ویئرز ہیں۔ اس موقع پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے اعلان کیا کہ مہران یونورسٹی میں 2017ء میں آنے والے نئے بیچ سے کمپیوٹر پر سافٹ ویئر کی مدد سے داخلہ ٹیسٹ لیا جائیگا ، جس کے نتائج آدھے گھنٹے میں آجائینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کر رہی ہے اور درجہ بندی میں بھی مہران یونیورسٹی نے نام کمایا ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل الیکٹرونکس اینڈ کمپیوٹر سسٹم انجنیئرنگ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری نے کہا کہ آئی ای ای ای ایک بین الاقوامی فورم ہے ، جس کے اہم عہدے پر مہران یونیورسٹی ٹیلیکام شعبے کے گریجوئیٹ نوجوان سارنگ شیخ کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی میں زیادہ سے زیادہ آئی ای ای ای کی سرگرمیاں ہوتی ہیں کیونکہ مہران یونیورسٹی کا سیکشن متحرک رہا ہے ۔ سیمینار سے آئی ای ای ای کمپیوٹر سوسائٹی کراچی کے وائس چیئر اور کراچی یونیورسٹی کے استاتذہ ڈاکٹر صادق خان، حسام میمن، انجنیئر سمیر حمزا ، انجنیئر محسن شیخ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :