قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس، ڈائریکٹر یوتھ پروگرام نثار احمد کی یوتھ ایکسچیلنج کے متعلق بریفنگ

پیر 26 دسمبر 2016 20:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس عبدالقہاروڈان خان صدارت میں ہوا جس میں یوتھ پروگرام کے ڈائریکٹر نثار احمد نے یوتھ ایکسچیلنج کے متعلق بریفنگ دی،رانا افضل نے پش اپس کے معاملہ پر کہا کہ پش اپس والے معاملے پر میڈیا نے بہت جھوٹ بولا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی پش اپس لگا ئے،انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی رابط وزارت پیمرا کو خط لکھے کہ تعلیم و تربیت کو بھی ٹی وی چینلز پر وقت دیا جائے، انہوں نے کہا کہ میڈیا کم از کم دس گھنٹے تعلیم و تربیت کے لئے وقف کرے جس سے پڑھے لکھے نوجوان زندگی ہر شعبہ میں بہتر خدمات انجام دیں سکیں گے، اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ معاملے کی وضاحت نجم سیٹھی نے کر دی تھی، انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے کہا تھاکہ کھلاڑی پش اپس لگا کر صرف خوشی کا اظہار کرتے ہیں، چیئرمین کمیٹی عبدالقہار وڈان نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ پش اپس کا معاملہ اگلے کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل ہو، سردار شفقت حیات نے کہا کہ یوتھ ایکسچینج پروگرام میں عمر کی حد 22 سے 29 سال ہے جسے کم کیا جائے، تاکہ بیرون ملک رک جانے کا امکان

متعلقہ عنوان :