پاکستان سپر لیگ تجرباتی سطح پر کامیابی سے جاری ہے ، وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ

پیر 26 دسمبر 2016 20:00

پاکستان سپر لیگ تجرباتی سطح پر کامیابی سے جاری ہے ، وفاقی وزیرمیاں ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ تجرباتی سطح پر کامیابی سے جاری ہے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، اور ایم کیو ایم کی جانب سے لیگ کی منتقلی کے لئے لکھے گئے خط کی حیثیت سیاسی مقاصد کا حصول ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 3 سے 5 فروری تک ڈیوس کپ ٹائی پاکستان اور ایران کے درمیان پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کافی حد تک غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنا شروع کر دیا ہے اور جس سے ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی ہو چکی ہے اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں ٹینس، سکواش، ٹیبل ٹینس اور سنوکر شامل ہیں، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف 39 رنز سے ہار مایوس کن بلکل نہیں، انہوں نے کہا کہ لوگ دنیا میں امن و سلامتی دیکھنا چاہتے ہیں نا کے خون خرابہ اور بھارت کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ بند کرے۔