شاہ محمودقریشی کابرطانیہ میں چوہدری سرورسے ٹیلیفونک رابطہ

انتخابی حکمت عملی اورتنظیمی امورپرتبادلہ خیال،چوہدری سرورنے6جنوری کووطن واپس آنے کافیصلہ کرلیا،ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 دسمبر 2016 19:57

شاہ محمودقریشی کابرطانیہ میں چوہدری سرورسے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26دسمبر2016ء):تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے لندن میں سابق گورنرچوہدری سرورسے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے،جس میں انتخابی حکمت عملی اور تنظیمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،چوہدری سرورنے 6جنوری کووطن واپس آنے کافیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے باعث تحریک انصاف میں اعلیٰ سطحی مشاورتی عمل شروع کردیاگیاہے۔تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے انتخابات کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے پراتفاق کیاہے۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ انتخابی عمل میں کرپشن اورعوامی مسائل کوٹارگٹ کرینگے۔چوہدری سرورنے کہا کہ آئندہ انتخابات ملک کیلئے بہت اہم ہیں۔چوہدری سرورنے 6جنوری کووطن واپس آنے کافیصلہ کرلیاہے۔