یونائیٹڈ فٹ بال کلب اور مڈفیلڈ فٹ بال کلب اسلام آباد کے درمیان میچ آج کھیلا جائیگا

پیر 26 دسمبر 2016 19:50

گوجرخان۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)محمد نوید مرز اکے جاری اعلامیہ کے مطابق 30دسمبر بروز جمعتہ المبارک بوقت تین بجے شام سوار محمد حسین شہید نشان حیدر اسٹیڈیم گوجرخان میں دوستانہ نمائشی فٹ بال میچ گوجرخان یونائیٹڈ فٹ بال کلب اور مڈفیلڈ فٹ بال کلب اسلام آباد کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی چوہدری الطاف حسین چیئرمین یونین کونسل مطوعہ اور وائس چیئرمین حاجی جہانگیر اخترہونگے۔