ن لیگ عوام کی عملی خدمت کی سیاست کا ایک نشان ہے ‘افتخار احمد وارثی

پیر 26 دسمبر 2016 19:50

گوجرخان۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اندھوں اور تنگ نظروں کی جماعت کہہ کر طبل جنگ بجانے والی پاکستان پیپلز پارٹی خود مفاد پرست لوگوں کا ٹولہ ہے جنہیں یاد رکھنا چاہئے کہ وہ جس قسم کا احتجاج کرنے جا رہے ہیں اس سے بڑا احتجاج کرکے تحریک انصاف نے بھی دیکھ لیا ہے مگر وہ ہماری حکومت کا کچھ بگاڑ نہیں سکی ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کی ملک میں واپسی سے قبل بلاول بھٹو زرداری جو راگ الاپتے رہے ان کی زرداری نے کوئی تصدیق نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ عوام کی عملی خدمت کی سیاست کا ایک نشان ہے جس نے انتہائی قلیل وقت میں قومی وسائل عوام کے قدموں پر نچھاور کرکے ہر جانب تعمیر و ترقی کا جال پھیلا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :