چوآسیدنشاہ پولیس نے ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا

پیر 26 دسمبر 2016 19:50

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) چوآسیدنشاہ پولیس نے ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا۔ اے ایس آئی عرفان منصف نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال ملزم آصف ولد فضل محمد سکنہ وعولہ کے قبضہ سے پسٹل اور دو گولیاں برآمد کیں۔

(جاری ہے)

ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :