چین کا تائیوان کے عالمی برادری کے ساتھ باہمی تبادلوں کے حوالے سے ون چائنہ پالیسی پر عمل درآمد کے لئے زور

پیر 26 دسمبر 2016 19:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) چین نے کہا ہے کہ تائیوان کے عالمی برادری کے ساتھ باہمی تبادلوں کے حوالے سے ہمیشہ ون چائنہ پالیسی پر عمل درآمد کے لئے زوردیا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی اسٹیٹ کونسل کے ترجمان برائے تائیوان امورآن فانگ شان نے پیر کو ایک پریس بریفنگ میں افریقی ملک سائو توم کی جانب سے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت اقدام ہے ۔ نقشے پر دو چین یاون چائنہ ون تائیوان تخلیق کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہو گی ۔ تاریخی طور پر موجود حقائق ہی سچ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :