چین کے طویل ترین خلائی مشن پر جانے والے خلا نوردوں کو تمغوں سے نوازدیا گیا،چینی سرکاری خبررساں ادارہ

پیر 26 دسمبر 2016 19:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) چین میں شین چو گیارہخلائی مشن کے ذریعے خلاء میں جانے والے خلا نوردوں کو تمغوں سے نوازدیا گیا ۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق 50سالہ چنگ خے پھنگ اور38سالہ چھن تانگ چین کے خلا میں طویل ترین انسانی مشن کا حصہ تھے ۔

(جاری ہے)

دونوں چینی خلا بازوں کو لے کر شًین چو گیارہ نامی خلائی جہاز17اکتوبر کو صحرائے گوبی میں ایک خلائی اسٹیشن سے اپنے سفر پر روانہ ہو اتھا جو کہ 30دن قیام کے بعد زمین پر وایس آیا تھا ۔

دونوں خلا نوردوں کو مشن پر خدمات سرانجام دینے کے اعزاز میں تمغوں سے نوازا گیا ۔شًین چو گیارہ نامی خلائی جہاز کی اس کے اس مشن پر روانگی بیجنگ کے اس بہت بڑے اور وسیع تر خلائی پروگرام کا حصہ تھی، جس کے تحت چین 2022ء تک خلا میں اپنا ایک ایسا دیرپا خلائی اسٹیشن قائم کرنا چاہتا ہے، جہاں مستقل بنیادوں پر چینی خلا باز مقیم رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :