ملتان ، اے سی کوچ موٹرسائیکل سوار کوبچاتے ہوئے الٹ گئی،38مسافر زخمی

پیر 26 دسمبر 2016 19:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) ملتان میں چوک ناگ شاہ کے قریب اے سی کوچ موٹرسائیکل سوار کوبچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 38مسافر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میانوالی سے براستہ ملتان راولپنڈی جانے والی نیوخان کمپنی کی اے سی کوچ کے بی ایس 454چوک ناگ شاہ کے قریب حسن سوالی کے مقام پر موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 38مسافرزخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مظفرگڑھ روڈ پر چوک ناگ شاہ کے قریب حسن سوالی کے مقام پر پیش آیا،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر نشترہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔دوسری طرف حادثے کے بعدمسافروں کے سامان چوری کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :