محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے کوڈی کوڈی اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے کھیلوں کا انعقاد

پیر 26 دسمبر 2016 19:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم میں محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے کوڈی کوڈی اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ کوڈی کوڈی کا مقابلہ شہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں شہدادکوٹ کی ٹیم نے لاڑکانہ کی ٹیم کو 22-28 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

شوٹنگ بال کے پہلے سیمی فائنل میں ینگ اسٹار کلب لاڑکانہ کی ٹیم نے نصرت کلب لاڑکانہ کی ٹیم کو شکست دی جبکہ دوسری سیمی فائنل میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کلب نوڈیرو نے شاہ لطیف کلب کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی جبکہ مہمان خصوصی سینیٹر سعید غنی، وقار مہدی، راشد ربانی اور نجمی عالم نے کامیابی حاصل کرنے والے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سعید غنی نے کراچی میں انٹر ڈسٹرکٹ کوڈی کوڈی ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں کے کھیل کے معیار کی تعریف بھی کی۔ اس موقع پر پریس کلب لاڑکانہ کے صدر ایس اقبال بابو، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس محمد حسین مکانی، فوکل پرسن اسپورٹس شفقت حسین مکانی، سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہائی ایسوسی ایشن اکبر قائم خانی، کوڈی کوڈی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری لیاقت علی برڑو، استاد غلام حسین اجن، روشن علی، شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر دمساز ابڑو، سیکریٹری الاہی بخش سومرو، ڈپٹی اٹارنی عبدالنبی ساریو، عبدالمجید شیخ، امتیاز علی جاگیرانی سمیت دیگر تمائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :