وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہورپریس کلب کے نومنتخب صدرشہباز میاںاوردیگر عہدیداران کو مبارکباد

پیر 26 دسمبر 2016 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہورپریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرشہباز میاںاوردیگر عہدیداران کو مبارکباددی۔وزیراعلیٰ نے نومنتخب نائب صدر زاہد گوگی،جنرل سیکرٹری عبدالمجید ساجد،جوائنٹ سیکرٹری احسان شوکت ،خزانچی شیراز حسنات اورگورننگ باڈی کے ممبران کو بھی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے نومنتخب صدر شہباز میاں اور دیگر عہدیداران کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کریں گے اور نومنتخب عہدیداران اس ضمن میں اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔انہوںنے کہا کہ لاہورپریس کلب کے نو منتخب عہدیداران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، امید ہے کہ وہ اس پرپورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :