لیسکو میں سنگل اور تھری فیز میٹرز کے بعد صنعتی و کمرشل سیکٹر میں استعمال ہونے والے ایم ڈی آئی میٹرز کا بھی بحران پیدا ہونے کا انکشاف

پیر 26 دسمبر 2016 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) لیسکو میں سنگل اور تھری فیز میٹرز کے بعد صنعتی و کمرشل سیکٹر میں استعمال ہونے والے ایم ڈی آئی میٹرز کا بھی بحران پیدا ہونے کا انکشاف ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو میں میٹرزکا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، کمپنی کے پاس سنگل اور تھری فیز میٹرز کے بعد ایم ڈی آئی میٹرز کی بھی قلت پیدا ہو گئی ہے، ایم ڈی آئی میٹرز کو بڑے صنعتی و کمرشل صارفین کو لگا کر دیئے جاتے ہیں تاہم میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے صنعتی سیکٹر کے خراب میٹرز کو تبدیل کرنا ناممکن ہے، خراب سنگل و تھری فیز میٹرز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے کمپنی نے تمام خراب میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر صارفین سے اوسط بل وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جبکہ لاکھوں روپے جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز کی تعداد بھی ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے صارفین اور افسران کو شدید مشکلات درپیش ہیں،واضح رہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے باوجود ایک ماہ تک میٹرز نہیں خریدے جا سکے۔

متعلقہ عنوان :