ایل پی جی مافیاایک مرتبہ پھر سرگرم،مافیا کا قیمت میں ازخود پانچ روپے فی کلوگرام کا اضافہ فی کلو گرام قیمت پچانوے روپے تک پہنچ گئی

پیر 26 دسمبر 2016 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) ایل پی جی مافیاایک مرتبہ پھر سرگرم،مافیا کا قیمت میں ازخود پانچ روپے فی کلوگرام کا اضافہ فی کلو گرام قیمت پچانوے روپے تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمت نوے روپے فی کلوگرام متعین کی پانچ روپے اضافے کے نتیجے میں کمرشل سلنڈر دوسو بائیس روپے مہنگا جبکہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت چار ہزار دوسو ستائیس روپے ہوگئی ہے گھریلو سلنڈرانسٹھ روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک ہزار ایک سو اکیس روپے کا ہوگیا ہے۔

ایل پی جی سیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری ایل پی جی ڈیلرز پر ڈال دی ہے جبکہ ایل پی جی ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری ایل پی جی مارکیٹنگ کمیٹیوں پر ڈال دی ہے صارفین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائے تاکہ غریب صارف کے استحصال کو روکا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :