احتساب اور حق وسچ کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑ نا ہمارا جمہو ری اور آئینی حق ہے‘چوہدری سرور

تحریک انصاف عوام کیساتھ ملکر ہر فورم پر اپنے مطالبات کے حق میں جد وجہد کر یگی ‘ہم ملک میں افر تفر ی نہیں صر ف کر پشن کا خاتمہ اور احتساب چاہتے ہیں‘پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو بے اختیار کر نے سے بلدیاتی اداروں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ‘حکمران اختیار ات نچلی سطح پر منتقل کر نے کا وعدہ پورا کر یں،سابق گور نرپنجاب کی گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنما اورسابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب اور حق وسچ کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑ نا ہمارا جمہو ری اور آئینی حق ہے ‘تحریک انصاف عوام کیساتھ ملکر ہر فورم پر اپنے مطالبات کے حق میں جد وجہد کر یگی ‘ہم ملک میں افر تفر ی نہیں صر ف کر پشن کا خاتمہ اور احتساب چاہتے ہیں‘پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو بے اختیار کر نے سے بلدیاتی اداروں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ‘حکمران اختیار ات نچلی سطح پر منتقل کر نے کا وعدہ پورا کر یں ۔

سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا کوئی بھی مطالبہ آئین وقانون سے ہٹ کر نہیں مگر بد قسمتی سے حکمرانوں کی توجہ صرف اقتدار بچانے پر مر کوز ہے مگر ایسا کسی بھی صورت نہیں ہو سکتاسب کو حساب دینا ہی پڑ یگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک نے ملک میں جمہو ری اور آئینی حدود میں رہ کر ہی ہمیشہ جد وجہد کی ہے اور ہم ملک میں جمہو ریت کا خاتمہ نہیں بلکہ حقیقی اور شفاف جمہو ریت چاہتے ہیں جس میں سب کیلئے ایک جیسا قانون ہو اور کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی پر احتساب سے نہ بچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیار ات بیوروکریسی کو دینا جمہو ریت کی نفی اور بلدیاتی نمائندوں کو بے اختیار کر نے کے مترادف ہے ۔

متعلقہ عنوان :