سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس جمہوریت اور آرٹیکل 140-A کی روح کے خلاف ہے‘ڈاکٹر طاہر القادری
منتخب نمائندوں کے اختیارات سرکاری ملازموں کو دینا کون سی جمہوریت ہے نو منتخب چیئرمین ہوائی فائرنگ کر کے خوشی منانے کی بجائے آئینی اختیارات کے حصول کیلئے فکر مند ہوں‘کمشنری نظام بحال کر کے برصغیر پر قابض انگریز دور کی یادوں کو تازہ کیا پاکستان عوامی تحریک کے قائد کی صوبائی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو
پیر 26 دسمبر 2016 19:20
(جاری ہے)
اگر یہ اختیارات انہیں نہ ملے تو پھر ان کا واحد کام عوام کی خدمت نہیں وزیراعلیٰ اور وزراء کے ضلعی دوروں کے موقعوں پر خیر مقدمی بینر لگوانا، سڑکوں کو صاف کروانا اور جلسہ گاہ میں کرسیاں لگانا رہ جائیگا۔
وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدور بشارت جسپال، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ اور شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈیئر(ر) محمد مشتاق لِلہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کررہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو منتخب چیئرمینوں کے سامنے جواب دہ بنانا عوامی نمائندوں کی توہین ہے۔ اگر اضلاع میں ترقیاتی کام اور کچہریاں ڈپٹی کمشنرز نے لگانی ہیں تو منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کیا کام ہی انہوں نے کہا کہ 8 سال تک عوام کو آئینی بلدیاتی اداروں سے محروم رکھا گیا اور اب اختیارات سلب کر کے ان اداروں کو کٹھ پتلی بنا دیا گیا۔ دنیا بھر میں بلدیاتی اداروں کو عوامی خدمت کے اداروں کا مقام حاصل ہے ۔ 40فیصد تک کا بجٹ بلدیاتی اداروں کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے مگر شریف برادران خاندانی اجارہ دار ی کو جمہوریت سمجھتے ہیں اسی لیے انہوں نے یہ فیصلہ منتخب صوبائی اسمبلی سے کروانے کی بجائے آرڈیننس کا سہارا لیا جو بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس اقدام سے ایک بار پھر یہ بات ثابت ہو گئی کہ یہ لوگ آئین، قانون اور جمہوریت کو محض موم کی ناک سمجھتے ہیں اور یہ کبھی کسی آئینی ،سیاسی اور عوامی ادارے کو مضبوط اور متحرک نہیں ہونے دینگے کیونکہ اس سے ان کی اپنی بادشاہت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمشنری نظام غاصب انگریز کی باقیات ہے اسے بحال کر کے انگریز دور کی یادوں کو تازہ کیا گیا۔ برصغیر پر قابض انگریز نے اپنے قبضہ کو مستحکم کرنے کیلئے کمشنری نظام مسلط کیا تھا جسے شریف برادران نے دوبارہ بحال کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اختیارات اور وسائل سے محروم بلدیاتی ادارے گراس روٹ کے عوام کی کوئی خدمت نہیں کر سکیں گے۔ اختیارات کے بغیر ان اداروں کا ہونا یا نہ ہونا ایک برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاروں صوبوں میں بااختیار بلدیاتی ادارے چاہتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.