5 ہزار روپے کے نوٹ کو ختم کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، وزارت خزانہ کی وضاحت

پیر 26 دسمبر 2016 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وزارت خزانہ نے وضاحت کی ہے کہ حکومت پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم نہیں کر رہی۔ ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم نہیں کیا جا رہا، 5 ہزار روپے کے نوٹ کو ختم کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کل کرنسی کا 17فیصد 5ہزار روپے کے نوٹوں پر مشتمل تھا، 5ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے سے کاروباری طبقہ کیلئے مسائل ہوں گے۔