ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے زیر اہتمام جیکب آباد اور کندھ کوٹ کے اسکولوں کی ہیڈ مسٹریسز کیلئے تربیتی ورکشاپ

پیر 26 دسمبر 2016 19:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی جانب سے نئی ابھرنے والی ٹیکنالاجی کے تحت گورنمنٹ گرلز سیکنڈر ی اسکولز میں تدریس کی مضبوطی کے پروجیکٹ کے عنوان پر جیکب آباد اور کندھ کوٹ اضلاع اسکولوں کی ہیڈ مسٹریس کی صلاحیت کے فروغ کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ہیڈ انویسٹگیٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے اپنے خطاب میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے اکیڈمک ڈویژن کا سندھ کے دیہی علاقوں میں ورکشاپ منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ تعلیم و تدریس کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر اسکولز لاڑکانہ اور ڈائریکٹر اکیڈمک ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ڈاکٹر محمد طاہر علی شاہ کے بھی کردار کو سراہا۔

ڈاکٹر ملاح نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کی صلاحیات میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ اسکولوں میں ان صلاحیات کے ساتھ پڑھا سکیں۔ انہوں نے آئی سی ٹی فیکلٹی ممبرز اور ہیڈمسٹریس کو کہا کہ وہ یہاں حاصل کی گئی تربیت کو اپنے اسکولوں میں اپلائی کریں۔ آخر میں ڈاکٹر غلام علی ملاح نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے۔ ڈاکٹر ملاح نے اس موقع پر ورکشاپ کے ریسورس پرسن علی گوہر چانگ، عبداللہ گھنیو، ساجد چانڈیو، علی محمد سومرو، فرزانہ کھوسو، غلام علی کیریو، سید زاہد حسین شاہ اور سجاد سومرو کا شکریہ بھی ادا کیا۔