ضلع خیرپور میں شادی شہید کی چٹانوں پر کوہِ پیمائی کورس کا انعقاد

پیر 26 دسمبر 2016 19:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) سندھ الپائن کلب اور ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے درمیان یادداشت کے معاہدے پر دستخط کے بعدضلع خیرپور میں شادی شہید کی چٹانوں پر کوہِ پیمائی کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس کورس کا مقصد نوجوان طلبہ کو کوہِ پیمائی کے فوائد سے آگاہی دینا تھا۔

(جاری ہے)

کورس کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا جن میں تھیوری، پریکٹیکل اور اختتامی تقریب شامل تھے۔ اس موقع پر علی رضا رضوی اور محمدمراد پیرزادہ نے طلبہ کو کوہ ِ پیمائی کے متعلق تربیت فراہم کی۔ انہوں نے اس کھیل کے اغراض و مقاصد اور حفاظتی اقدامات کے متعلق بھی آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھیل صحت مند زندگی میں مثبت کردار ادا کرتا ہے۔ آخر میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :