وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت ایریا ایجوکیشن آفئیسرز کا اجلاس

تمام تعلیمی اداروں اور سکولوں کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے تواتر سے دورے کرنے کی ہدایت

پیر 26 دسمبر 2016 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایریا ایجوکیشن آفئیسرز (اے ای اوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام تعلیمی اداروں اور سکولوں کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے تواتر سے دورے کریں، سکول مانیٹرنگ ٹیمیں اے ای اوز کی زیر نگرانی کام کریں گے۔ پیر کو وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت اے ای اوز کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام اور تعلیمی اداروں کی نگرانی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام میں اے ای اوز کے کردار کو بڑھانے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ تواتر کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کریں اور اس میں اپنا ان پٹ دیں تاکہ ان کی افادیت میں اضافہ کیا جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سکول مانیٹرنگ ٹیمیں اے ای اوز کے ماتحت کام کریں گی اور اے ای اوز نگرانی اور افسران کی تربیت کیلئے لیڈر کے طور پر کام کریں۔ اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ تمام فیصلے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور مانیٹرنگ ٹیموں سے مشاورت کے بعد کئے گئے ہیں جس کا مقصد تعلیم کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :