آپٹک فائبر میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی سی ایل اور موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

پیر 26 دسمبر 2016 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) آپٹیکل فائبر میں تکنیکی خرابی کے باعث اسلام آباد ‘کراچی اور بلوچستان سمیت ملکر بھر کے مختلف حصوں میں پی ٹی سی ایل اور موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ‘انٹر نیٹ سروس معطل ہونے سے ملک بھر میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق سندھ سے بلوچستان جانے والی آپٹک فائبر کی لائنیں چار مقامات سے کٹ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں آپٹک فائبر اوتھل وحب اورخضداروسوراب کے درمیان منقطع ہوئی،جبکہ سندھ کے علاقوں گلشن حدید،نوری آبادمیں بھی آپٹک فائبر منقطع ہوئی ہے۔آپٹک فائبر منقطع ہونے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں پی ٹی سی ایل ،موبائل فون سروس معطل ہوگئی، جبکہ ا نٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر ہو ئی ہے۔لینڈ لائن فون اور موبائل سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق تین سے چار گھنٹوں میں آپٹک فائبر کی مرمت کرکے سروس بحال کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :