وفاقی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ملزمان سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، 1کلو 50 گر ام چرس، 20 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد، مقدما ت درج

پیر 26 دسمبر 2016 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وفاقی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، 1کلو 50 گر ام چرس، 20 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا اور ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے ۔ تفصیلا ت کے مطابق تھا نہ کھنہ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کا شف عرف کا شی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل 125ما لیتی 70ہزارروپے کا بر آمد کرلیا ۔

تھا نہ کو ہسار پولیس نے 4 ملزمان اشفا ق احمد ، سرور علی ، محمد فاروق ، شاہ روز ارسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 50 گرام چرس ، 20لیٹر کھلی شراب ، 04بو تلیں شراب اور ایک پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں۔

متعلقہ عنوان :