آصف زرداری نے ہائیکورٹ میں لکھ کردیاکہ پیپلزپارٹی سے ان کاکوئی تعلق نہیں،صفدرعباسی کاانکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 دسمبر 2016 18:58

آصف زرداری نے ہائیکورٹ میں لکھ کردیاکہ پیپلزپارٹی سے ان کاکوئی تعلق ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2016ء) صفدر عباسی کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب اسلام آباد ہائیکورٹ میں لکھ کے دے چکے ہیں کہ ان کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن اور رہنما صفدر عباسی نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کے حوالے سے ایک انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

صفدر عباسی نے بتایا ہے کہ آصف زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ میں خود یہ بیان جمع کروا چکے ہیں جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی سے اعلان لاتعلقی کیا تھا۔ صفدر عباسی نے سوال اٹھایا ہے کہ جب آصف زرداری عدالت میں پیپلز پارٹی سے خود اعلان لاتعلقی کر چکے ہیں تو پھر وہ کیسے شریک چئیرمین کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں؟

متعلقہ عنوان :