روندو سورداس ژھری میں ایس کام سروس نایاب،عوام کو پریشانی کا سامنا

پیر 26 دسمبر 2016 18:40

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)روندو سورداس ژھری میں ایس کام سروس نایاب، 2000سے زائد کسٹمر کا دنیا سے رابطہ منقطع ،عوام سخت پریشان ۔

(جاری ہے)

ایس سی او والے بے خبر ،عمائدین ژھری سورداس شکور ،عبداللہ ،جمال ،محمد خان ،عبداللہ،علی و دیگر نے ایک اخباری بیان میں اظہار خیال کر تے ہوئے کہا ہے کہ ژھری سورداس میں پچھلے دس دنوں سے ایس کام سروس کچھوے کی رفتار سے چل رہے ہیں ایک میسج سینڈ ہونے میں 5منٹ لگتے ہیں اور بڑی مشکل سے ایک کل ڈائلڈہوتے ہیں۔ہم ایس سی او حکام سے پُر زور اپیل کر تے ہیں کہ ژھری روندو میں سروس جلد از جلد ٹھیک کرائے۔