ضلع کھرمنگ ہیڈ کوارٹر ز کی طولتی سے کسی دوسری جگہ منتقلی ہرگز قبول نہیں ، طولتی شروع سے ہی سب دویژنل ہیڈ کوارٹرز رہا ہے

تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما امجد زیدی کا بیان

پیر 26 دسمبر 2016 18:40

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما سید امجد علی زیدی نے کہاہے کہ ضلع کھرمنگ کا ہیڈ کوارٹر طولتی سے کہیں اور ہرگز قبول نہیں چونکہ طولتی ابتداء سے ہی سب دویژنل ہیڈ کوارٹرز رہا ہے ۔اور وہاں مزید دفتری و رہائشی عمارتوں کیلئے اراضی معاوضہ پر دستیاب ہیں ساتھ ہی نالہ جات کے عوام کیلئے بہ نسبت گوہری تھنگ کے رسائی کیلئے قریب ترین بھی ہے۔

حکومت کو چاہیے کہ لائن آف کنٹرول کے نا مساعد حالات سے دو چار غریب عوام کے مسائل کو بھی مد نظر رکھ کر کوئی فیصلہ کیا جائے۔ پیر کو اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی سرکاری ضرورت کیلئے اراضی حاصل کی جائے تو ان کے جائز مطالبات اور معاوضہ و غیرہ کا حق بھی ادا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھرمنگ ضلع میں ہیڈ کوارٹر کے قیام کیلئے کھرمنگ کے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر اگر کسی قسم کا یک طرفہ فیصلہ کرے تو انتظامیہ خود اپنے لئے مسائل پیدا کر ے گی۔

عقلمندی کا مظاہرہ کر تے ہوئے کھرمنگ کے تمام سٹیک ہولڈزر کو اعتماد میں لیا جائے ۔ضلعی ہیڈ کوارٹر کے جھگڑے میں کہیں ضلع کے سیٹ اپ کو کوئی بڑا نقصان پہنچے تو آئندہ آنے والی نسلیں مرتکب افراد کو اچھے الفاظ میں یاد نہیں کریںگی۔