پیپلزپارٹی روندو میں اختلافات ،ضلعی کابینہ کے اعلیٰ مصالحت کار روندو پہنچ گئے

پیر 26 دسمبر 2016 18:40

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی روندو میں اختلافات ،ضلعی کابینہ کے اعلیٰ مصالحت کار روندو پہنچ گئے۔پیپلزپارٹی روندو کی تنظیم سازی میں مقامی کارکنوں اور رہنمائوں کو اعتماد میں لئے بغیر عہدوں کی تقسیم کیخلاف پیپلزپارٹی کے ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات نجف علی اور سکردو کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد علی وڈیرا کے مابین اختلافات اس قدر بڑھ گئے تھے کہ اخبارات کی زینت بننا شروع ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے پارٹی کا امیج خراب ہو رہا تھا۔ ضلعی کابینہ نے صورتحال کو قابو کرنے اور مصالحت کیلئے روندو کا رخ کر لیا ہے جہاں تمام کارکنوں سے مشاورت کے بعد دونوں فریقین کے مابین صلح صفائی کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق روندو جانے والی کابینہ میں ضلعی صدر شیخ نثار سرباز اور وزیر وقار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :